شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سےحملہ، اہلکار محفوظ

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکت ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میرعلی میرانشاہ روڈ پر خدی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے، پو؛یس کے مطابق حملے اہلکار اور گاڑی محفوظ ہیں، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نےحملہ اوروں کی نشاندہی کیلئے میرعلی میرانشاہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے، اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی مقام کے قریب عیدک کے حدود میں سیکیورٹی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیاگیا تھا، جس میں تین اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں