شمالی وزیرستان میرعلی کے مارکیٹس اونرز نےمعاوضے نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، میرانشا بنوں روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئےبلاک کردیا

شمالی وزیر ستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرعلی کی مارکیٹ اور دکانوں کے مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نقصانات کے معاوضے کی آدائیگی کیلئے تین دن کی ڈیڈلائن دے دی مظاہرین نے تحصیل میرعلی کے مقام پر روڈکوہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکرکے اعلان کیا کہ اگر تین دن تک ہماری بات نہیں مانی گئی تو ہم مجبوراًپوراشمالی وزیرستان کو بندکرکے پولیو مہم سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کریں گے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے تحصیل میرعلی بازار کی مالکان ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان خان,ملک شیر خان سرحدی,جنرل سیکرٹری ملک شفیق خان,ملک آمین الدین,ملک رحمت اللہ،ملک احتشام خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں ہمارے کھربوں کے نقصانات ہوئے ہیں اُنہوں نے نقصانات کی تفصیل بتادی کہ پندرہ ہزار سے لے کر بیس ہزار تک دکانیں پر مشتمل مارکیٹیں آپریشن ضرب عضب میں مسمار کردی گئی ہیں اورمسمار دکانوں اور مارکیٹیوں کاتعمیراتی سامان بھی غائب کردیاہے ان نقصانات کے ازالے کیلئے ہم نے ہر فورم پر آواز اُٹھاکر اپنی فریاد پہنچائی ہے تاہم ہمیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملاہے ہم نے جو کچھ کیا ہے ملک کی خاطر کیا ہے لیکن آج تک حکومت کی طرف سے شنوائی نہیں ملی ہے صرف یقین دہانیاں ہی دی جارہی ہیں پتا نہیں کہ حکومت ہمیں کس جرم کی سز ادے رہی ہے جو قربانیاں ہم نے دی ہیں ان کا صلہ ہمیں محرومیوں مل رہا ہے اُنہوں نے کہاکہ مسمار کردی گئیں اراضی کے کرایوں پر گھروں کے چولہے جل رہے تھے اُنہوں نے کہاکہ اب ہمارے پاس اتنی رقم کہاں ہے کہ ہم دوبارہ اپنی اراضی پر مارکیٹیں اوردکانیں تعمیر کریں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ہم پر غربت آچکی ہیں بچوں کی فیسوں کے پیسے نہیں ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم ضائع ہورہی ہے اُنہوں نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میرعلی کے ساتھ ملاقات کی اور ساری تفصیل سے آگاء کردیا اور تین دن کی ڈیڈلائن دی اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر تین دن میں ہماری بات نہیں مانی گئی تو ہم مجبوراًراشمالی وزیرستان کو بندکرکے پولیومہم سے بھی بائیکاٹ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں