میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں تقریباً 6 ماہ قبل 5 افراد اغوا کئے گئے ہیں، جس کی ایک شدت پسند تنظیم نے ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے، تاہم خدی قبائل کا کہنا ہے، کہ انتظامیہ اور پولیس غیرسنجیدگی سے کام لے رہی ہے، متعدد جرگوں ، منت سماجت کے باوجود انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور وہ ان کے پیاروں کی بازیابی میں مسلسل ناکام ہورہے ہے، خدی قبائل نے اس سے قبل بھی احتجاج کرکے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا تھا، جو بعد اذاں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان کے اغوا شدہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی دی اور خدی قبائل نے احتجاج ملتوی کرکے شاہراہوں کو کھل دئے، تاہم اب تین روز قبل خدی قبائل نے دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق وہ آج 20 جولائی سوے دوبارہ احتجاج اور دھرنا شروع کردیگا، جس میں خدی قبائل کے ساتھ ساتھ دیگر قبیلے کے لوگ بھی شرکت کرینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments