شمالی وزیرستان میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ایک اور قبائلی رہنما جاں بحق

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میرعلی کے بھرے بازار میں نامعلوم نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سواروں نے معروف قبائلی ملک نفیس حیدرخیل کو گولی مارکر قتل کردیا، قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ میرعلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔
شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے، آئے روز بم دھماکے، سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا، قبائلی عمائدین کو قتل کرناروز کا معمول بن گیا ہے۔ جس کے باعث خطے میں خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے،
بدامنی اور غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر شمالی وزیرستان سے ایک بار پھر عام قبائلی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں