مردان ( دی ضیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) مردان میں گزشتہ روز سجاد علی ساکن پارھوتی ڈاگئی سٹاف نے اپنے فیسبک اکاونٹ سے اپنے کچھ تصاویر اپلوڈ کئے تھے جسمیں مذکورہ ملزم شراب کی بوتلوں کی نمائش کررہا تھا اور ایک بوتل پی رہا ہے، جو ہمارےاسلام اور معاشرے کے مترادف ہے۔
چونکہ مقامی پولیس نے حال ہی میں پولیس کی سوشل میڈیا ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو دن رات فیسبک اور دیگر سماجی رابطوں کے ویبسائیٹس کو مانیٹر کررہے ہوتے ہیں، اور ان افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہیں، جو اپنے ذاتی اکاونٹس یا پیجز سے ایسے مواد شائع کرتے ہیں، جس سے علاقے کو نقصان اور امن کا اندیشہ ہو۔ اسی طرح سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم سجاد علی کے فیسبک اکاونٹ سے اپلوڈ شدہ شراب بوتلوں کے نمائش پر مبنی تصاویر کو قانونی کاروائی کی خاطر مقامی پولیس کے نوٹس میں لائے، اس بے خودہ تصاویر پر جناب ڈی پی او مردان سجاد خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اس شراب خور کو ٹریس کرکے گرفتاری کا ٹاسک ایس ایچ او تھانہ پار ھوتی سب انسپکٹر داود خان کو سونپ دیا ، جس کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے مردان پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم کی مدد سے ایس ایچ او پار ہوتی مردان نے کاروائی کرکے ملزم سجاد علی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مردان پولیس نے ایسے افراد کو خبردار کیا ہے، کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت مختاط رہے کیونکہ مقامی پولیس کی سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم 24 گھنٹے اب نگرانی کرتے ہیں، کسی بھی قسم کے ایسے مواد شئیر نہ کریں جس سے انتشار پھیلے یا امن و امان میں خلل پیدا ہو۔ ورنہ اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
