میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے دکانداروں نے میران شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، کہ اپریشن ضرب عضب کے دوران تمام دکانداروں کا نقصان ہوچکا ہے، جبکہ سرکاری ٹیم نے فہرست میں سے 120 دکانوں کو نکال دئے ہیں، دکانداروں نے پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا ہے، کہ پسند نا پسند کے فارمولے کو بالائے طاق رکھ کر تمام دکانوں کو بلا تفریق نقصان والوں کے فہرست میں شامل کی جائیں، ان کا کہنا تھا، کہ میرانشاہ میں دکان کا نام و نشان تک نہیں رہا، متاثرین کا یہ بھی کہناتھا، کہ حکومت نے 7 ارب 76 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ ان کے حقوق پر ڈھاکہ ڈال رہے ہیں، انہوں نے دھمکی دی ہے، کہ اگر ان کے دکانوں کو فہرست میں شامل نہ کیا گیا، تو وہ عدالت اور احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments