جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آگیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) پشاور میں جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آگیا ہے، عنایت اللہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاہے، کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں، ہوسکتاہے کہ وہ بھی مجھ سے متاثر ہوگئے ہوں۔ ان کا کہنا ہے، کہ اس وقت کورونا سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کی انتہائی ضروت ہے،انہوں نے عوام اور دوستوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں