غلنئی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) قبائلی ضلع مہمند میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران چیک پوسٹ پر مبینہ ملزمان غفران ولد دلدار خان سید جلال وکد بسم اللہ جان ساکنان میاں خیل ورسک روڈ پشاور سے 4000 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کیے جو کہ آلٹو گاڑی نمبری 9281 میں ضلع مہند سمگل کررہے تھے۔ مزکورہ ملزمان کو پولیس اسٹیشن یکہ غونڈ کے حدود سے گرفتار کئے گئے ہیں،
ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کا کہنا تھا، کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ان کا اولین ہدف ہے۔ منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑے ڈیلروں کی گرفتاری کو یقینی بنائی جائیگی۔ اس حوالے سے نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم کے انچارج ضلع مہمند اور ڈی ایس پی دل فراز خان نے عوام کواپیل کی ہے کہ معاشرے کو منشیات سے بچانے کیلئے شہری ان کے ساتھ تعاؤن کریں، اور اس حوالے سے انہیں اطلاعات فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/10/Mohmand--969x630.jpg)