کرم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا پی ایچ ای کی جانب سے سولرائزیشن اورایریگیشن کےٹینڈرز پر تحفظات کا اظہار

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اکبر جان ، وائس پریزیڈنٹ انجینئر عاصم جان ، سابقہ صدر انجینئر حیدر زمان ، پریس سیکٹری اشتر علی ، جنرل سیکرٹری افتخار بنگش اور دیگر ٹھیکیداروں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے E 11 کوڈ دینے کے باوجود تمام ٹینڈرز میں لوکل ٹھیکیداروں کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور مافیا گروپ گذشتہ دس سالوں سے اٹھارہ نان لوکل کمپنیوں کو ٹھیکے دے رہے ہیں اور اہل ہونے کے باوجود لوکل ٹھیکیداروں کو نظر انداز کرنا ان کیساتھ نا انصافی اور ان کی حق تلفی ہے ٹھیکیداروں نے 2 فروری اور 11 فروری کو پبلک ہیلتھ کی جانب سے ہونے والے سالرائزیشن اور ایریگیشن ٹینڈرز پر تحفظات کا اظہار کیا اور اسے فوری طور پر منسوخ کرنے اور ری ٹینڈر کراکے لوکل ٹھیکیداروں کو بھی ٹینڈرز میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی گذشتہ سترہ سالوں سے مخصوص نان لوکل ٹھیکیداروں کو فرنیچر ، سپورٹس سامان ٹاٹ وغیرہ کیلئے ٹھیکے دئیے جارہے ہیں اور جواز یہ پیش کررہے ہیں کہ یہ ٹھیکدار ان کیلئے اہل ہیں حالانکہ لوکل ٹھیکیداروں کے پاس پی ای سی کی جانب سے جاری شدہ لائسنس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ یہ عمل مقامی ٹھیکیداروں کیلئے بے روزگاری کا سبب بن رہا ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے فروری میں ہونے والے سالرائزشن اور ایریگیشن ٹینڈرز کو منسوخ کرنے اور لوکل ٹھیکیداروں کو تمام ٹینڈرز میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو وہ قبائلی اضلاع کی سطح پر ہر قسم سول تعمیراتی کام سے بائیکاٹ کریں گے اور عدالت سے رجوع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں