بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) غربیوں کی مدد اور فلاح و بہود کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہوگا، ہم سب ایک ایسا کام کریں گے کہ علاقہ بکاخیل میں کوئی بھی مستحق فرد یا خاندان مدد سے محروم نہ ہو، سب کو ان کے گھر کی دہلیز پر مدد پہنچائیں گے، کاروان ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے بکاخیل منڈی میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے محکمہ فنانس خیبر پختونخوا کے سپیشل سیکرٹری شاہ محمود خان وزیر، ڈائریکٹر بلدیات قبائلی اضلاع دل نواز خان وزیر، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ملک گل باز خان وزیر، نیشنل پریس کلب بنوں کے صدر گوہر وزیر، ملک مست علی خان، جا ن اللہ، نیکسار علی، تحصیلدار مشرف خان، شاهین وزیر ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر کاروان ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے آٹھ خاندانوں کو مفت رکشے دینے کا اعلان کردیا اور درجنوں خاندانوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں، اُنہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے، بلاتفریق ایک دوسرے کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے، دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے، اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے تمام معاشروں میں خدمت خلق انسانی اقدارکی بلند تر صفات کا حصہ ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments