وسطی کرم کے علاقہ مرغان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق تین افراد زخمی

پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرغان پلنگرو کلے میں بارشوں سے بوسیدہ کچے مکان کی چھت اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد ملبے تلے دب گئے، علاقے کے لوگوں اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو زندہ ملبے سے نکال دیا جبکہ ایک تیرہ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا جہاں زخمیوں کی علاج کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں