کراچی ( دی خیبر ٹائمزمانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علما اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو ڈپٹی کمشنر وسطی کراچی تعینات کردیا، جس کی نوٹیفیکیشن سندھ نے حکومت جاری کردی۔ سندھ حکومت کی طرف سے جاری ہو نے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضیا الرحمن کا تعلق خیبر پختونخواہ کے پی ایم ایس گروپ سے ہے،جس کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی کراچی تعینات کیا گیا ہے، سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
