پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی تنظیموں اور انور غگ کمیٹی کے رہنماؤں سید صداقت گل، عباس غلام، صابر حسین، سید جلیل حسین، ماہر حسین، اغائے مزمل حسین، شفیق مطہری اور مجاہد طوری نے کہا ہے، کہ روحانی پیشوا سید میر انور شاہ کی مزار کی بندش کی وجہ سے ان کے لاکھوں مریدوں اور عقیدت مندوں میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے اسلئے وہ گزشتہ کئی سالوں سے مزار کھولنے کیلئے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ راہنماؤں کا کہنا تھا کہ بدامنی کے دور میں ضلع اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں روحانی پیشوا کے مزار کو زائرین کیلئے بند کیا گیا تھا جوکہ قیام امن کے بعد بھی بند ہے رہنماؤں نے کہا کہ ایک سال قبل 45 روزہ احتجاجی دھرنا اس شرط پر ختم کیا گیا تھا کہ تین روز میں مزار کھولا جائے گا مگر حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ رہنماؤں نے کہا کہ روحانی پیشوا کے لاکھوں مرید اور عقیدت مند مزار کی بندش کی وجہ سے جس اذیت اور تکلیف سے گزر رہے ہیں شاید حکومت کو اس کا احساس نہیں اسلئے بار بار وعدوں کے باوجود اس اہم مسئلے کو حل نہیں کیا جا رہا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments