مہمند اور باجوڑ میں  اقلیتی برادری کے مستحق افراد میں امدادی چیکس تقسیم

ضلع مہمند ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی اضلاع کیلئے MPA ولسن وزیر نے اقلیتوں کے مستحق افراد پر وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ امدادی چک تقسیم کئے۔
فی کس 10 ہزار روپے کے حساب سے 80 لاکھ روپے 8 سو افراد پر اسطرح کے چک تقسیم کئے جائینگے۔ جس میں خواتین بھی شامل ہیں آغاز مہمند ضلع سے کیا ہے جبکہ تمام قبائلی اضلاع اور FR میں مستحق اقلیتی برادری کو اسطرح کے ویلفئیر چک دئے جائنگے۔ ھیڈکوارٹر غلنئ میں ایک تقریب منعقد ہوا جس میں خیبر ضلع سے قبائلی اضلاع کیلئے اقلیت کےخصوصی نشست کے MPA ولسن وزیر مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں باجوڑ اقلیتی برادری کے صدر وقارمسیح اور مہمند کے صدر عثمان مسیح کے علاوہ مہمند اور باجوڑ کے اقلیتی برادری کے مرد خواتین اور نوجوان بھی موجود تھے۔اس موقع پر MPA ولسن وزیر نے مہمند اور باجوڑ کے اقلیتی برادری کے مرداور خواتین پر 10۔10 ہزار روپے کے چک تقسیم کئے اس موقع پر MPAولسن وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی امداد کے تحت اقلیتی برادری کو 80 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں جوکہ 8 سو لوگوں پر فی کس کے حساب سے 10۔10 ہزار روہئے تقسیم کئے جائینگے جس آغازضلع مہمند کیا گیا ہے جبکہ تمام قبائلی اضلاع اور FR میں مستحق اقلیتی برادری کے مرداور خواتین پر اسطرح کے چک تقسیم کئے جائینگے ۔MPA ولسن وزیر نے کہا کہ حکومت نے 21۔2020 کے بجٹ میں قبائلی اضلاع میں مقیم اقلیتی برادری کے لئے خطیر رقم مختص کئے ہیں جس میں قبائلی اضلاع کے ہر ہیڈ کوارٹرز میں الگ الگ کالونی اقلیتی برادری کے لئے بنائے جائینگے اور انکے عبادت گاہوں پر بھی خطیر رقم خرچ کئے جائینگے ۔ولسن وزیر کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کو میرج گرانٹ سکیل ڈویلپمنٹ پروگرام تعلیم اور صحت انکے علاوہ اندرونی اور بیرونی ملک کو نوجوانوں کے مطالعاتی دورے شامل ہیں۔ MPA ویلسن وزیر کاکہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کیلئے ہم نے فنانس کو اپنے مطالبات پیش کئے ہیں جس پر عمل کیا جائیگا اور وفاقی بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہے جس میں کوئی ٹکس نہیں لگایا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اقلیتی برادری کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں