مہمند پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عوام کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ یوسف بابا میں پولیس نے منشیات کے خلاف تین مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے اٹھارا کلو افیون برآمد کرکے دو منشیات فروشوں نسیم ولد محب گل اور سید گل ولد حکیم ساکنان کنکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی دوسری جانب علاقہ عوام نے پولیس کاروائی کے خلاف کرکنہ یوسف بابا کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دو کھنٹے تک یوسف بابا روڈ پر دھرنا دیا اور روڈ کو چارگھنٹے تک ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رکھا مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس لیڈیز کانسٹیبلز کے بغیر گھروں کے اندر داخل ہوتی ہے جس سے ہمارے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کو مانتے ہیں لیکن پولیس بھی قبائلی روایات کا خصوصی خیارل رکھیں اس موقع پر ایم پی اے پی کے 103 نثار مہمند کی سربراہی میں سیاسی نمائندوں اور قبائلی ملکان نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج کو منتشر کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں