پاراچنار پریس کلب میں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی ، سیلاب محسود اور مقامی صحافیوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار پریس کلب میں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی ، سیلاب محسود اور مقامی صحافیوں کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاراچنار کے صحافیوں کیساتھ ضلع کرم کے عمائیدین نے بھی شرکت کی
منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب پاراچنار کے چئیرمین علی افضل افضال پروفیسر جمیل کاظمی ،حاجی عابد حسین ، منیجر محمد حبیب ، مسرت حسین ، حاجی رؤف حسین ،حامد شیرازی اور رشید خان نے نامور صحافی رحیم اللہ یوسفزئی، سیلاب محسود کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے کردار کو سراہا
مقریرین نے مقامی مرحوم صحافیوں عظمت علی خان ، یوسف حسین ، علی نبی اور رضا حسین کی خدمات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ مرحومین نے انتہائی مشکل اور کٹھن حالات ، قبائلی ماحول میں اپنے قلم کے ذریعے علاقے کے مسائل اجاگر کئے اس موقع پر مرحوم صحافیوں کے بیٹوں اور لواحقین بشارت حسین ، بلال حسین ، مہدی رضا اور افتخار حسین نے پریس کلب ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے مرحوم ساتھیوں کی یاد کو زندہ رکھا پروگرام کے آخر میں مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں