بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قطر کی پشتون کمیونٹی کے سربراہ ملک ناور خان وزیرمرحوم ملک غلام خان وزیر کے گھر پہنچ کر فاتحہ کی، اس موقع پر مرحوم ملک غلام خان وزیر
وزیر کے فرزند ملک رحمت اللہ وزیر، ملک ناصر خان وزیر، ملک نور خان وزیر و دیگر بھی موجود تھے، اُنہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ مرحوم ملک غلام خان وزیر نیک اور ملنسار انسان تھے، اُنہوں نے ہمیشہ مظلوم وزیرستانیوں کے حقوق کیلئے آواز بلندکی ہے، ہم ان کی کمی تاحیات پوری نہیں کرسکتے ہیں، ان جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ایک پیدا ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا، کہ ان کا بیٹا ملک رحمت اللہ وزیر کو ہر وہ کام کرنا چاہئے جو اس کے والد مرحوم کیا کرتے تھے، ملک غلام کی کمی تو ہمیشہ رہے گی، تاہم ان کے نقشے قدم پر آگے بڑھ کر مرحوم ملک غلام خان وزیر کا نام روشن کرسکتے ہیں، مرحوم نے آپریشن ضرب عضب سے لے کر آخر تک بغیر کسی لالچ کے عوام کی خدمت کرتے رہے، وہ نہ ایم این اے تھے اور نہ ہی ایم پی اے، تاہم انہوں نے بلا تفریق ہر وزیرستانی کا خدمت اپنا منصب اپنایاتھا۔ جس کی بدولت ہر وزیرستانی کی لب پر ملک غلام خان مرحوم کا نام ہے ، اور ان کی یادیں ہمیشہ رہیگی۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/ddddd-1066x630.jpg)