بنوں ( محمد وسیم سے ) خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے لکی مروت سے تعلق رکھنے والی جوانسال لڑکی کی موت واقعہ ہو گئی موت کی خبر اور ہسپتال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرانے کے خلاف ڈاکٹروں نے لاش حوالگی سے انکار کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ہسپتال میں مارے مارے پھرتے رہے لیکن پورے ہسپتال میں ڈاکٹر نہیں ملے اور آکسیجن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہماری جوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جاں بحق ہونے والی لڑکی سوشل ایکٹیویسٹ ملک وقار کی ہمشیرہ تھی ملک وقار نے فیس بک پر لائیو آکر ہسپتال کی حالت دکھائی ملک وقار بتاتے ہیں کہ ایک گھنٹے بعد ڈاکٹر نے ایک منٹ کیلئے آکر مریض کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ڈاکٹر نے ملک وقار کو ہسپتال سیکورٹی کی مدد سے ہسپتال سے باہر نکال دیا اور ہمشیرہ کی لاش حوالگی سے انکار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے اور معافی مانگنے سے مشروط کیا کہ ملک وقار نے ہمارے ساتھ بدتمیزی اور سوشل میڈیا پر ہماری بے عزتی کی ہے اور جب تک ملک وقار سے معافی نہیں مانگیں گے اس وقت تک لاش ملک وقار کے حوالے نہیں کریں گے، آخری اطلاعات تک لاش کو حوالے نہیں کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments