جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز پر بارودی مواد کا دھماکے سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں،
سرکاری زرائع کے مطابق مکین کے خان وزیر سیکورٹی چیک کے قریب سیکورٹی اہلکاروں پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو رزمک کے فورسز کیمپ کے ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا آخری اطلاع آنے تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
