پشاور ( پ ر ) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ باقاعدگی سے فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے رات کے اوقات میں یونیورسٹی روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران 3 فلنگ سٹیشنوں میں کم گیج ہونے پر منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار فلنگ سٹیشن منیجرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں جمعتہ المبارک کے روز ضلعی انتظامیہ پشاور کی خصوصی ٹیم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی کی نگرانی میں گیج ایکسپرٹ ٹیم کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر فلنگ سٹیشنوں کا دوبارہ معائنہ کیا اور گیج کی حالت کو درست کیا۔ انھوں نے فلنگ سٹیشن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گیج کی حالت درست رکھیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کم گیج ہونے پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments