شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد نے میرانشاہ میں ایک شخص پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میران شاہ گاوں میں واقع انور میڈیکل لیبارٹری کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے زوہیب ولد جمروز خان کو گولی مارکر زخمی کردیا ہے، پولیس کئے مطابق حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، زوہیب کو مقامی شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میران شاہ منتقل کردیا ہے، ہسپتال زرائع کے مطابق زخمی زوہیب کی حالت خطرے سے باہر ہے، جس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں