قبائلی اضلاع میں عوام کو خود کو اور بچوں کو بارودی سرنگ سے محفوظ کرنے کی تربیت دی جائیگی، ثوبیہ حسام طورو

پشاور ( پ ر ) انٹرنیشنل کمیٹی اف ریڈ کراس اور پی ڈی ایم اے کے مابین قبائلی علاقوں میں بارودی مواد کے بارے میں اگہی ، ملازمین کی استعداد کار بڑھانے اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے اہم فیصلے ہو ئے جن پر بہت جلد عمل در امد کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر کمپلیکس ایمرجینسز ونگ پی ڈی ایم اےمحترمہ ثوبیہ حسام طورو اور خیبر پختونخوا کیلئے انٹرنیشنل کمیٹی اف ریڈ کراس کے ہیڈ جہاد نبہان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی جس میں طے پایا گیا کہ انٹرنیشنل کمیٹی اف ریڈ کراس قبائلی علاقوں بالخصوص جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کے عوام کو بارودی مواد سے خطرات کے بارے میں اگہی ٹرینینگز منعقد کئے جائینگے جبکہ شمالی وزیرستان کے متاثرین ضرب عضب کو بھی اس حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ محترمہ ثوبیہ حسام طورو نے اس موقع پر بتایا کہ قبائلی علاقوں میں ایک لمبے عرصے سے شدت پسندی کی لہر نے پورے علاقے کوپُر خطر زون میں تبدیل کرلیا ہے ایسے میں شمالی و جنوبی وزیرستان کے عوام میں اس حوالے سے اگہی پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملاقات میں گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان کے عوام کو بارودی مواد سے اگہی کے سلسلے میں دی گئی تربیتی ورکشاپ پر بھی بات چیت ہو ئی جبکہ ایسی مزید ورکشاپوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ۔ انٹرنیشنل کمیٹی اف ریڈ کراس کے صوبائی ہیڈ جہاد نبہان نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محترمہ ثوبیہ حسام طورو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے مذکورہ تمام اقدامات کیلئے تعاون اور مثبت رجحان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاکہ ان علاقوں میں عوام کو درپیش خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پی ڈی ایم اے کے افسران کی استعداد کا ر بڑھانے کیلئے بھی ائی سی ار سی تعاون کر ے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں