شمالی وزیرستان میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجےمیں سی ایس ایس آفیسرسمیت 4 جاں بحق

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں عید کے پہلے روز ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ، ٹارگٹ ہونے والوں میں ایک سی ایس ایس افیسر بھی شامل ہے ۔ مقامی پولیس ذرائع نے بتا یا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ چاند رات کو میرعلی کے گاوں مبارکشاہی میں پیش ایا جس میں نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ایک شخص حضرت اللہ ساکن تپی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی لاش کو صبح سویرے شناخت کرلیا گیا۔ ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا افسوسناک واقعہ میرعلی ہی کے گاوں حسوخیل میں پیش ایا جس میں نامعلوم مسلح موٹر سایئکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کرکے تین افراد کو ٹارگٹ کیا جس میں زبید اللہ نامی سی ایس ایس افیسر زبید اللہ خان جو ڈایریکٹر پی ایچ اے کی پوسٹ پر تعینات تھے ، نعمت اللہ میڈیکل ٹیکنیشن اور ایک تیسرا شخص فرمان اللہ شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا یہ افسوسناک واقعہ حسوخیل کے گلشن اڈہ کے قریب اس وقت پیش ایا جب تینو ں جاں بحق افراد عید کے پہلے روز اپنے گاوں ہی میں کسی سے عید ملنے جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی جس سے زبید اللہ اور نعمت اللہ موقع پر جبکہ فرمان اللہ۔ نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ۔ واقعہ کی خبر پورے وزیرستان میں۔ جنگل کے اگ کی طرح پھیل گیا اور پورے علاقے میں سوگ کی کیفت طاری رہی۔  مرحوم زہید اللہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ روز ہی عید کی چھٹیاں منانے گاوں ائے ہوئے تھے۔ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی ٹارگٹ کلر کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ دریں اثناء شمالی وزیرستان میں امن امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر یوتھ اف وزیرستان نے عید کے تیسرے روز تمام قبیلوں اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ بمقام میرعلی طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  شمالی وزیرستان میں گرینڈ قبائلی جرگہ کیلئے یوتھ آف وزیرستان جلسہ گاہ کا معائینہ کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں