فلور ملز کی بندش کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں فلور ملز کی بند ہونے کے باعث ائک بار پھر صوبے میں آٹا بحران پیدا ہونے کا امکان ہے، ملز بند کے باعث بازاروں میں 20 کلو آٹے کے تیلے کی قیمت 1300روپے میں فروخت ہونے لگا، 85کلو بوری کی قیمت 5 ہزار 800 روپے مقرر،کی گئی ہے۔ جبکہ بازاروں میں آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے نان بائیوں نے 10 روپے روٹی فروخت کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ نان بائیوں نے 110گرام والی روٹی 10روپے کر دی، جبکہ 160 گرام والی روٹی 15 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں