عوامی نیشنل پارٹی کےسیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کورونا کا شکار

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹی جنرل اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کورنا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جنہوں نے خود کو آئیسولیٹ کردیاہے۔میاں افتخار حسین کی طبعیت بھائی کے جنازے میں طبعیت بگڑ گئی جنہیں جلد لے جایا گیا، میاں افتخارحسین اب قرنطین ہوچکے ہیں۔انکے بھائی کی وفات بھی کورونا ہی سے ہوئی،زاہد خان کے مطابق میاں افتخارحسین کی طبعیت قدرے بہتر ہےلیکن اس وقت وہ کسی سے بھی مل نہیں سکتے،طبیعت کی خرابی کی بنا پر بھائی کی رسم قل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔انہوں نے کارکنان سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں