بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے معروف سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کے سینیئر رہنما ملک غلام خان وزیر بنوں میں انتقال کرگئے، ان کا نماز جنازہ بنوں ٹاؤن شپ میں آدا کردیاگیا، مرحوم کی میت کو ڈوگہ مچہ مداخیل روانہ کردیا گیا، ان کی فاتحہ خوانی بنوں ٹاؤن ڈی بلاک میں ہوگی، ملک غلام خان وزیر عرصہ دراز سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے، تاہم گردے کی بیماری کے دوران بھی ملک غلام خان ایک دن بھی وزیرستانیوں کے مسائل سے کبھی غافل نہیں رہے، وزیرستان میں جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور امن امان کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ جرگوں میں بھی پیش پیش رہے، انہوں نے دن رات متاثرین شمالی وزیرستان کی بے لوث خدمت کی ہے، بنوں کیمپ میں موجود شمالی وزیرستان کے متاثرین نے دی خیبرٹائمز کو بتایاہے، کہ آج وہ غلام خان کے انتقال کے بعد متاثرین ہوگئے ہیں، وہ کہتے ہیں، کہ ملک غلام خان ہر مسلے کے دوران ہمارے سامنے ایک چٹان کی طرح کھڑے رہے ہیں، اب وہ نہیں رہے تو شائد ان کے مسائل اسی طرح حل ہوسکے جس طرح ملک غلام خان ان کے مسائل حکام کے سامنے پیش کرتے تھے، ملک غلام خان کا تعلق شمالی وزیرستان کے دورافتادہ علاقے مداخیل تحصیل دتہ خیل سے تھا۔،
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-22-1066x630.jpg)