افغانستان میں پھنسے ہوئے شمالی وزیرستان کےمتاثرین کو واپس بلایا جائے، عمائدین

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بمقام چڑیا گھر بنوں ٹاؤن شپ میں شمالی وزیرستان کے مشران کا متاثرین کے مسائل کے حوالے سے گرینڈ جرگہ منعقد کیاگیا، چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان وزیر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے، کہ شمالی وزیرستان تحصیل دتہ خیل کے متاثرین تاحال دربدری کے عذاب سے گزررہی ہے، جبکہ ایک بڑی تعداد میں متاثرین افغانستان میں بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے افغانستان سے متاثرین کو واپس لائے جانے کا مطالبہ کیا، عمائدین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا، کہ حکومت متاثرین تحصیل دتہ خیل کو فوری ان کے نقصانات کا آزالہ کریں، اور زونگ سم کے زریعے ملنے والی امداد کو کسی اور کمپنی کے ہاں تبدیل نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں