جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، قبائلی رہنما کو ٹانک سے اغوا کرکےقتل کردیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی اضلاع میں سب سے ذیادہ شور زدہ ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے قبائلی رہنما ملک حبیب اللہ کو ٹانک میں پتھر پل کے مقام سے اغوا کرکے بعد میں ان کی گولی سے چلنی لاش منزئی جنوبی وزیرستان سے برآمد ہوئی، پولیس نے حسب معمول نامعلوم موسلح نقاب پوشوں کے خلاف مقدمه درج کرلیا،
واضح رہے، کہ مقتول ملک حبیب اللّٰہ خان محسود سابقہ انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کے بڑے بھائی ، اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بیرسٹر شیر افضل خان مروت کے سالے تھے ۔
جنوبی اور شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے، جہاں ہر فرد اور تمام سرکاری تنصیبات غییر محفوظ ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں