مردان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بھائیوں کے مابین صلح کرنے والے تین افراد کو گولی مار دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں چارسدہ روڈ پر واقع ایک مکان پر بھائیوں کےدرمیان تنازع تھا، جسے حل کرنے اور بھائیوں میں صلح کرانے کے لئے جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران بھائیوں کےدرمیان فائرنگ ہو گئی ۔جس کی زدمیں راضی نامہ کرانے کےلئے آئے تین افراد آگئے اور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افرادمیں سالا،بہنوئی اورایک پڑوسی شامل ہیں جبکہ ملزمان فرارہو گئے ہیں ۔لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال مردان منتقل کردی گئی ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments