کرم کے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین امن معاہدہ ہوگیا، دونوں قبائل کے مابین فائرنگ کے واقعات میں 16 افراد جانبحق 20 زخمی ہوگئے تھے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں جرگہ ذرائع کے مطابق پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین فائر بندی کے بعد ایک ماہ کیلئے عارضی امن معاہدہ ہوگیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقل امن معاہدے کے لئے بیس رکنی جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو ہفتے کے روز سے مزاکرات شروع کریں گے جرگہ میں 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب گلزار ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر ، ڈی پی او طاہر اقبال ، کرنل حماد خان ، پارلیمنٹیرینز تمام قبائل کے چیدہ چیدہ عمائدین نے شرکت کی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری ، ایم این اے فخر زمان ، حاجی سردار حسین ، حاجی بخت جمال ، حاجی عابد حسین ، حاجی سلیم خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ امن معاہدہ خوش آئیند ہے اور کسی کو بھی ضلع کرم کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی 23 اکتوبر کو ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین جنگل کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعے میں سولہ افراد جاں بحق بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں