اکوڑہ خٹک جمعیت علماء اسلام ( س ) کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سے شمالی وزیرستان قومی جرگہ کے وفد کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ملاقات ہوئی وفد کی قیادت جمعیت ( س ) وزیرستان کے امیر مولانا عبدالحئی حقانی نے کی، وفد میں شمالی وزیرستان کے مختلف اقوام کے ملکان اورمشران شامل تھے۔قومی جرگہ نے مولانا حامد الحق حقانی کے سامنے اپنے مسائل اورمطالبات پیش کئے ۔ مولانا حقانی نے قومی جرگہ کوبھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ان کے جائز مطالبات اورحقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر بھرپور آوازاٹھانے اور موثر کردار آدا کرنے کا یقین دلایا۔ مولانا حامد الحق حقانی نے قومی جرگہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کے عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وزیرستان کے عوام سب سے بڑھ کر پاکستان کے محب وطن شہری ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/12/Jirga--969x630.jpg)