ضلع کرم میں ویلیج سیکرٹریز کے آرڈرز جاری کردئیے گئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مرج ڈسٹرکٹس نے ویلیج سیکرٹریز کے آرڈرز تقسیم کئے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پاراچنار کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں مرج ایریاز لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر دل نواز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نعیم طورو ، اے ڈی ایل جی آر ڈی کرم محمد رحمان ، ٹی ایم او سید بہار حسین ، اے ڈی ٹیکنیکل ڈائریکٹر پشاور شہزاد خان اور دیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فار مرج ڈسٹرکٹس دل نواز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نعیم خان طورو نے کہا کہ ضلع کرم کے 81 ویلیج کونسلز میں سے 72 کی ریکروٹنگ مکمل ہوگئی اور مزید 13 امیدوار جن میں خواتین اقلیت اور معذور افراد کا کوٹہ ہے جلد ان کی بھی اناونسمنٹ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ویلیج سیکرٹریز کے آرڈرز کے بعد ان علاقوں کے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر ہونگے ڈیتھ سرٹیفیکٹ ، برتھ ، میرج ، طلاق کے سرٹیفیکیٹس ، پولیو اور کوویڈ کے ویکسینیشن اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگی اس کے علاؤہ لوکل باڈیز الیکشن میں ویلیج سیکرٹریز اپنے گاؤں میں موجود ہونگے اور وہ ترقیاتی کاموں میں اکاؤنٹنٹ اور انجینئر کا کردار ادا کریں گے بعد ازاں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فار مرج ڈسٹرکٹس دل نواز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان طورو نے امیدواروں پر ویلیج سیکرٹریز کے آرڈرز تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں