میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان کی ھدایت پر ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عمر خطاب نے ڈی ایچ کیو ھسپتال میرانشاہ کا دورہ کیا دورے کے دوران ھسپتال میں کرونا وائرس کی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ھسپتال کا ایم ایس اشرف علی خان نے ایڈیشنل اے سی کو بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے طبی عملہ کیلئے کرونا وائرس کی 100 ویکسین محکمہ صحت کی طرف سے ھمیں مہیا کیا گیا ھیں جن میں ابھی تک 40 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور ویکسین لگانے والے افراد کی طرف سے ابھی تک ھمیں کیسی قسم کی شکایت موصول نہیں ھوا ھے عوام سے درخواست ھے کہ سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر یقین نہ کریں، محکمہ صحت کے پالیسی کے مطابق فرنٹ لائن ورکروں کو اور بعد میں بزرگوں اور عام لوگوں کو بھی ویکسین لگائی جائیگی، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خطاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ھسپتال اشرف علی خان کو سول انتظامیہ کی طرف سے ھر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments