نشے سے پاک پشاور مہم شروع، منشیات روک تھام کے سلسلے میں پہلے انسداد منشیات ہفتہ منانے کا فیصلہ

پشاور( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا ہے، کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ آفس میں قائم خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جس کے زریعے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ازخود نگرانی کررہے ہیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود
انسداد منشیات کیلئے آگاہی کے سلسلے میں پشاور یونیورسٹی میں مرد و خواتین کا الگ الگ میراتھن ریس اور آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا ، اگہی واک میں ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہونگے ، آگاہی واک میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے صحت یاب ہونے والے نشے کے عادی افراد ( غازیوں ) کو بھی شامل کیا جائے گا۔
آگاہی مہم کے لئے پشاور کی 40 یونیورسٹیوں کا انتخاب کیا گیا ہے آگاہی مہم کے لئے رضا کار فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو بلا معاوضہ آگاہی کے لئے حکومت کی مدد کریں گی۔
منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی اور اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انسداد منشیات پر مبنی تقریری، آرٹ، نظم اور دیگر مقابلے منعقد کئے جائیں گے جبکہ ہفتہ وار لیکچر کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ کے پچھلے حصوں پر آگاہی بینرز اور پوسٹر آویزاں کئے جائیں گے ،تعلیمی اداروں میں منشیات کی موجودگی اور طلبہ میں منشیات کے استعمال کی خبریں زبان زد عام ہیں ہاسٹلز میں مقیم غیر متعلقہ افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے آگاہی مہم کی بدولت طلبہ میں منشیات کی جانب رجحان کی حقیقت بھی سامنے آ جائے گی ۔
نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا بھی فیصلہ کیا گیا معاشرے کی ہر فرد کی زمہ داری ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں عوام کی شمولیت کے بغیر نشے سے پاک معاشرے کا قیام ناممکن ہے۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت انسداد منشیات بارے آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کا میں ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت تعلیمی اداروں کے منتظمین اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران اور سوشل ورکرز نے بھی شرکت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں