چترال کے حساس علاقوں میں گلیشئرپھٹنے کے خدشات، مقامی ضلعی کو الرٹ رہنے کی ہدایت

چترال ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا نے چترال کے بعض مقامات پر گلیشیئر پھٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، پراوینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ چترال اپر اور لوئر کی ضلعی انتطامیہ کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت، مقامی آبادی کو آگاہ رکھنے اورضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو صورت حال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ایمر جنسی آپریشن سنٹر کو دن رات فعال کیا ہے، کسی بھی قسم کی نقصان سے بچنے کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضافی سٹاف تعینات کردیا گیا ہے، ڈی جی نے شہریوں کو ہدایت دی ہے، کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ان کی ھیلپ لائن 1700 پر اطلاع کریں، تاکہ کہیں پر بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں