شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر روشنی میں کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی اور ڈی ائی جی بنوں ڈویژن اول خان کی زیر صدارت تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک افغان سرحد غلام خان پر کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاھد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور اور لائن ڈپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے کھلی کچہری میں علاقے کے مشران، نوجوانان، میڈیا کے نمائندوں اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مشران نے کھلی کچہری میں مخلتف مسائل بیان کئے جن میں غلام خان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی، روز گار کی فراہمی اور سرحد پر آمدورفت میں آسانی کے علاوہ بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی، پینے کے صاف پانی، سکولز اور صحت کے سہولیات کی فراہمی کے مسائل و مطالبات کا ذکر کیا گیا۔جس کے جواب میں کمشنر اور ڈی ائی جی بنوں ڈویژن نے موقع پرمتعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جس کے مطابق مذکورہ مسائل کو فوری طور پر حل کئے جا ئیں۔ دونوں افسران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے دفاتر سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ کمشنر بنوں ویژن شوکت علی نے مزید کہا کہ امن قائم ہونے کے بعد لوگوں کی معیار زندگی میں واضح تبدیلی ائے گی اور علاقے میں روز گار اور ترقی کے مواقع پیدا ہونگے۔ کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی نے اپنی خطاب میں کہا کہ اختیارات کو بطور امانت استعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائیگا۔ کچہری سے ڈی ائی جی بنوں اول خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نظام کے انے کے بعد علاقے کے حفاظتی امور میں کافی بہتری ائی ہے جس کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایک کچہری میں شریک ایک مقامی قبائلی نصیرالدین نے بتایا کہ یہ ایک اچھی روایت ہے اگر کچھ عملی اقدامات بھی سامنے اجائے ورنہ اس طرح فوٹو سیشن اور بلند و بانگ دعوے اس علاقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کافی نہیں اور یہ صرف اور صرف زبانی جمع خرچ کے زمرے میں ائینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments