پشاور ( پ ر ) پیراپلیجک سنٹر پشاور معذور افراد کی بحالی کا ملکی سطح پر منفرد ادارہ ہے، سنٹر میں ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں کے شکار افراد کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، پیراپلیجک سنٹر میں بین اقوامی معیار کی کسٹمائزڈ وہیل چیئرز اور دیگر سہارا جات بھی تیار کی جاتی ہیں، معذور افراد کو خودمختار زندگی گزارنے میں مدد دی جا رہی ہے، سنٹر کی مصنوعات سے زرمبادلہ کی بچت اور معیاری مصنوعات کی فراہمی یقینی ہوگی، پشاور: سنٹر کی سالانہ گرانٹ میں اضافے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور کوشش کرے گی، بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ، کہ پیراپلیجک سنٹر حیات آباد پشاور قومی سطح پر رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments