پشاور(دی خیبرٹائمز ھیلتھ ڈیسک ) مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر محکمہ صحت خیبر پختونخواکی سرکاری گاڑیوں کی ایچ آر ایم آئی ایس پر انٹریز شروع ہوگئیں ہیں۔ ایچ آر ایم آئی ایس کی ریکارڈ پر سرکاری گاڑیوں کی تعداد 80 سے بڑھ کر 671 تک پہنچ گئی.
مشیر صحت احتشام علی نے 31 اکتوبر تک تمام ڈی جیز، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور مختلف اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ان کے زیر انتظام گاڑیوں کی تفاصیل آن لائن جمع کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے جس کے بعد جس بھی دفتر مجاز افسر نے انٹری یقنی نہیں بنائی ان کے فی الفور تبادلے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
سپیشل سیکرٹری ہیلتھ حبیب اللہ کے مطابق اب تک 671 گاڑیوں کی ڈیجیٹل تفصیلات پورٹل پر اپلوڈ کی جاچکی ہیں جس میں انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے اپنی 40 گاڑیوں کی انٹری یوینی بنائی ہے۔ اسی طرح مختلف ڈی ایچ اوز، ایم ایس اور دیگر مراکز صحت کی گاڑیوں کی بھی انٹری جاری ہے۔
اب تک ٹی بی کنٹرول پروگرام اپنی ساری گاڑیوں کی انٹری میں ناکام رہا ہے جہاں پر زیادہ تر گاڑیوں کا ریکارڈ تاحال غائب ہے۔
واضح رہے محکمہ صحت نے مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر یہ کاررائی شروع کی ہے ۔
Load/Hide Comments