پشاور ( دی خیبرٹائمز ماینٹرنگ ڈیسک ) پشاور ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ ٹرین منشیات کی صوبہ خیبر پختونخواہ سے سندھ اسمگلنگ ناکام بنادی۔ منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کرلی، ملزم کی ایس ایچ او جمال عبد الناصر نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ داخل ہوتے ہوئے شک کی بنا پر تلاشی لی، تلاشی لینے پر ملزم کے بیگ کے اندر خفیہ طریقے سے چھپاۓ گئے 5 کلو چرس کے 3 پیکٹ برآمد ہوئے، ملزم منشیات کو پشاور سے کراچی اسمگل کرکے لیجانا چاہتا تھا۔ ایس پی پشاور کوثر عباس، ضلع اٹک کا رہائشی ملزم عدیل بطور سپلائر چرس کو باڑہ مارکیٹ سے لاکر ٹرین رحمان بابا کے ذریعے اسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، ریلویز پولیس اسٹیشنوں اور ٹرینوں کو منشیات کے مکروہ دھندے سے پاک رکھنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments