پشاور لیزر لائیٹس رکھنے والوں کی شامت، کینٹ پولیس نے 4 افراد گرفتارکرلئے

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران جہازوں پر 4 ایسے افراد گرفتار کرلئے ہیں، جو جہازوں کو ٹیک آف یا لینڈنگ کرتے وقت لیزر لائیٹس مارتتے تھے، گرفتار کئے جانے والے چاروں افراد کو لیزر لائیٹس سمیت گرفتار کرلئے گئے ہیں، ایس پی اپریشنز نے جہازوں کے ممکنہ حادثات اور اس حوالے سے مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔ ایس اپریشنز کا کہنا ہے، کہ لیزر لائیٹس کی خرید و فروخت یا ساتھ رکھنے پر مکمل پابندی ہے، جو بھی اس میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں