ضلع کرم کے لیڈی سرچر سراپا احتجاج، تنخواہیں نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے باہر دھرنا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں 40 سے زائد لیڈی سرچر تنخواہیں نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہے اس موقع پر احتجاجی لیڈی مظاہرین نے مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی،
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی سرچر کی رہنما صاحبہ بی بی نے کہا کہ ہمارے ساتھ گذشتہ ایک سے سال ناانصافی ہورہی ہے ھم ضلع کرم کے مختلف چیک پوسٹوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں سردی گرمی اور شدید برفباری کے دوران بھی ھم نے خیموں کے اندر ڈیوٹیاں سرانجام دئیے اس کے باوجود ہمیں تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اثر رسوخ رکھنے والوں کی نوکریاں مستقل کردی گئی ہیں ہمیں مستقبل کرنا تو درکنار ہمیں گذشتہ ایک سال سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئی بارہا وعدوں کے باوجود ہم ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں
اس موقع پر لیڈی سرچر تمامہ نے بتایا کہ کہ پختون معاشرے میں عورت ذات گھر سے مجبوری کے بغیر نہیں نکلتی ھم غریب لوگ ہیں ان تنخواہوں کی آس میں ھم نے بہت زیادہ قرضے کئے ہیں، اب نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے اگر ہمیں تنخواہیں آدا نہ کی گئی تو ہم بچوں سمیت ڈی سی آفس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیں گے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے ہم واقف ہیں اور متعلقہ حکام کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے، اور ان کی تنخواہوں کی آدائیگی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں