بنوں کے نواحی علاقے جانی خیل میں نامعلوم آفراد کی فائرنگ، قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں سے موصول ہونے والے سرکاری زرائع کے مطابق جانی خیل میں نامعلوم افراد ن مقامی قبائلی رہنما ملک شادی خیل پر قاتلانہ حملہ کیا ہے، حملے میں ملک شادی خیل جان بحق ہوگیا ہے، جبکہ خاتون سمیت تین دیگر راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگئے ہیں، جسمیں عجب خان ، اجمل اور ایک خاتون شامل ہیں۔ جبکہ دیگر راہگیر ایک اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منتقل کردئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے انتہائی شورش زدہ سین تانگہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں جانی خیل کے مقام پر رونما ہوچکا ہے، پولیس کے مطابق حملہ اوروں نے چلتی گاڑی پر حملہ کیا ہے، واقعہ کے بعد حملہ آور آسانی کے ساتھ علاقے میں روپوش ہوگئے ہیں،
بنوں سے مقامی زرائع نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ بنوں کے مضافات میں حالات انتہائی تشویش ناک ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے عام شہریوں میں خوف کی فضا قائم ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر جگہ جگہ مسلح شدت پسند سرعام گھوم پھر رہے ہیں، جبکہ گزشتہ روز ایک پولیس چیک پوسٹ سے سات پولیس اہلکار بھی اغوا ککر لے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں