پشاور ( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے ان کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ابھی تک کورونا کے121مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، ترجمان کتے ہیں کہ ابھی تک 365 کورونا مریضوں کو ایل آر ایچ کے کورونا کمپلیکس میں داخل کیا گیا ہے جن میں اکثر کی حالت انتہیائی سیریس تھی.
ایل آر ایچ میں کورونا کے ان مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے جن کو سپیشلائئزڈ کئیر کی فوری ضرورت ہوتی ہے.
کوروناکے مریضوں کے لئے سب سے بڑا کمپلیکس بھی ایل آر ایچ میں قائم کیا گیا ہے جبکہ سب سے زیادہ آئی سی یو بیڈز اور وینٹیلیٹرز بھی ایل آر ایچ میں ہی مختص کئے گئے ہیں.
انہوں نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ کورونا لا علاج مرض ہے، جب مریض ایک دفعہ کمزور پڑ جاتا ہے اور اس کو دوسری بیماریاں بھی لاحق ہوں تو یہ انتہائی خطرناک صورت حال بن جاتا ہے،
عاصم کے مطابق کورونا کمپلیکس میں مشتبہ اور کنفرم مریضوں کے لئے الگ الگ چیمبرز ہیں اسی طرح مشتبہ اور کنفرم کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے آئی سی یوز بھی الگ مختص کئے گئے ہیں.
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کورونا کمپلیکس میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر سٹاف بلا تعطل اپنی خدمات دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ایل آر ایچ میں روزانہ تقریباً 70 بڑے آپریشن کئے جاتے ہیں جن میں جنرل سرجریز، بچوں کے آپریشنز، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک، گائنی، میگزیلوفیشل، برن، آئی، ای این ٹی اور دوسرے آپریشنز شامل ہیں۔
Load/Hide Comments