اسلام آباد، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد( (دی خیبرٹائمزپولیٹیکل ڈیسک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مذید کمی کردی گئی ہے، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا، پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپےفی لیٹراورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ستائیس روپےپندرہ پیسےکی کمی کی نوٹیفکیشن میں مٹی کے تیل کی قیمت میں تیس روپےایک پیسہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پندرہ روپے کی کمی کردی گئی ہے، مٹی کاتیل فی لیٹرسینتالیس روپے چوالیس پیسے،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت سینتالیس روپےاکاون پیسےمقررکردی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت پندرہ روپے کمی کے بعد اکاسی روپےاٹھاون پیسےفی لیٹرہوگئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ستائیس روپےپندرہ پیسےکمی کے بعد اسی روپےدس پیسےفی لیٹرپردستیاب ہونگے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم مئی رات بارہ بجےسے بعد ہوگا،

اپنا تبصرہ بھیجیں