خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کی پہلی عبوری کابینہ تشکیل ،سینئر صحافی شمس مومند صدر ،ابراہیم شینواری جنرل سیکرٹری،محبوب علی سینئرنائب صدر جبکہ مسرت خان عاصی سرپرست اعلی منتخب ہوگئے۔خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے پندرہ15رکنی کابینہ کافیصلہ مردان پریس کلب میں کے پی یوجے کے آرگنائزنگ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہوا جس کی صدارت مردان پریس کلب کے نومنتخب صدر بخت محمد کررہے تھے۔اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد خیبر پختونخواء یونین اف جرنلسٹس کو منظم اور فعال بنانے کےلئےایک سال کےلئے پہلی عبوری کابینہ تشکیل دینے کا تاریخی فیصلہ کیا۔کابینہ کے دیگر عہدیداروں میں خیال مت شاہ آفریدی پریس سیکرٹری،
محمدجمیل فنانس سیکرٹری، سبزعلی خان ترین پشاور ڈویژن کےلئے نائب صدر،باسط علی کوہاٹ ڈویژن کے نائب صدر،احسان نسیم ہزارہ ڈویژن کے نائب صدر،پرویز آفریدی مردان ڈویژن کےلئے نائب صدر،تفہیم الرحمان جوائنٹ سیکرٹری،مصطفی کمال ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری،ظاہرشاہ آفریدی کلچرل سیکرٹری شامل ہےجبکہ کابینہ کےباقی ماندہ عہدوں کااگلے دو ہفتوں میں فیصلہ کیا جائے گا.یاد رہے کہ پی یو جے کیساتھ الحاق کرنے والے پختونخوا کے تمام پریس کلبز کے صدور بحیثیت عہدہ پی یو جے ایگزیکٹو کونسل کے ممبر ہونگے۔ انتخابی اجلاس میں ضلع کرم میں صحافی محمد علی کے گھر دستی بم حملے اور ضلع کرک میں خالد خٹک کے ساتھ محکمہ تعلیم ملازمین کی دست درازی کی مذمت کی گئی اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ نو منتخب صدر شمس مومند نے صدر منتخب کرنے پر تمام برادری کا شکریہ ادا کیا اور اور صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2023/01/PUJ.jpg)