شمالی وزیرستان میں جاری دھرنے کے حوالے سے عمائدین کے فیصلے کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا، حاجی قدیر اللہ

شمالی وزیرستان کے عوامی رہنماء صدر چیمبر آف کامرس حاجی قدیر اللہ نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ھوئے کہا کہ میرے خاندان کا سیاست یا قومیت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے البتہ شمالی وزیرستان کے علاقے اور غریب عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ھے۔ ہمارا خاندان کسی صورت اتمانزئی کے کسی بھی متفقہ فیصلے سے انحراف کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو خبر چلایا گیا تھا کہ ہم اتمانزائی دھرنا کی حمایت نہیں کرتے وہ میرے مؤقف کے خلاف اور میرے خاندان کے خلاف سازش ھے البتہ تجارت کے حوالے سے میں شمالی وزیرستان کے تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطے میں رہتا ہوں ۔جو کہ وزیر ستان کے مفاد میں ھوا کرتی ہے ۔ سوشل میڈیا کے خبر کے حوالے سے نہ مجھے کسی نے اعتماد میں لیا ھے اور نہ ہی وہ میرا موقف ہے۔ اتمانزئی وزیر داوڑ کی خدمت اور ترقی کیلئے میں ایک ادنی ورکر کے طور پر دن رات تیار ھوں جبکہ قومی مشران اور جرگہ وغیرہ کو ڈیل کرنے کیلئے میرے خاندان کے مشران مقرر ھے جو اتمانزئی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ میرے حوالے سے منفی خبر پر اگر کسی وزیرستانی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذورت خواہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں