پشاور کے تاریخی مقامات میں ایک اورخوبصورت اور حسین اضافہ، فن تعمیر کا شاہکار ”سیٹھیاں دی حویلی “ کو عوام اور سیاحوں کیلئے کھول دیاگیا ہے، پشاور جو تاریخی مقامات کے حوالے سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے، ایسے میں پشاور کی مشہور سیٹھی ہاؤس، جو مُحلہ سیٹھیاں میں واقع ہے کو مالک مکان نے عوام اور سیاحوں کیلئے کھول دیا ہے، سیٹھیاں دی حویلی جو 1845 میں قائم ہے، یہ محل اپنی خوبصورتی اور فن کے شاہکار ہونے کے ناطے آج بھی سیاح اپنی جانب کھینچ لاتی ہے، خیبرپختونخوا کی ہر حکومت نے کوشش کی ہے، کہ وہ پشاور میں ایسے مقامات کو محفوظ کرکے انہیں قومی ورثہ قرار دیں، تاہم فنڈز کی قلت کے باعث ابھی تک حکومتوں کی ایسی کاوشیں محض اعلانات اور اخبارات کی شہہ سرخیوں تک محدود رہتے ہیں۔ پشاور میں آج بھی ایسی عمارتیں ہیں، جو نہ صرف سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن سکتا ہے، بلکہ ایسے مکانات کو محفوظ کرنے سے صوبے میں سیاحت کو بھی فروغ مل سکتی ہے، جس میں بالی ووڈ کے دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات بھی قابل ذکر ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments