پشاور ماہ رمضان آمد ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پریشان

پشاور (دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے ، پیاز ، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں میں 20 سے 50 روپے تک کا اضافہ ہونے سے شہریوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے ، انتظامیہ بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں مصروف عمل ہے جس کی وجہ سے دکانداروں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کر دیا ہے ، شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں