جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے محرر کو اغوا کرلیا

جنوبی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں نامعلوم مسلح افراد نے سول انتظامیہ کے محرر کو اغوا کرلیا، محرر راجن شاہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغواء کرلیا، جس وقت وہ وانا کے علاقہ کریکوٹ سے گذر رہاتھا، عینی شاہدین کا کہنا ہے، کہ مسلح افراد نے راجن شاہ کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ رکا، جس پر نامعلوم مسلح افراد نے راجن شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجہ میں راجن شاہ کے ساتھ گاڑی میں سوار سمیع اللہ زخمی ہوگئے، جبکہ راجن شاہ کو اغوا کرلیاگیا، ہسپتال زرائع کہ سمیع اللہ معمولی زخمی ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہیں، اغوائیگی کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی مسلح جنگجو گروپ نے قبول نہیں کی ہیں،
راجن شاہ کےاغوائیگی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے، کہ راجن شاہ کی جلد بازیابی کیلئے کوششیں جاری کئے ہوئے ہیں، وانا پولیس کا کہنا ہے، کہ راجن شاہ کے اغواء کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جس کی بازیابی کیلئے وہ مختلف زاویوں پر کام کررہے ہیں،
راجن شاہ 2018 میں پولیٹیکل محرر کے طورپر بھرتی ہوا ہے، جو وانا میں اسیسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں مختلف معاملات کو دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں