شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان منظور آفریدی نے قوم اتمانزائی کے 15 رکنی وفد کیساتھ آج اپنے دفتر میں ملاقات کرکے وزیرستان کو درپیش چیدہ مسائل اور اسکے حل پر تفصیلی بات چیت کی اور ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کا اظہارکرکے درپیش مسائل میں کمی اورحل کرنے کیلئے دن رات کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اتمانزائی مشران نے جنرل آفیسر کمانڈنگ انجم ریاض اور ڈپٹی کیمشنر شمالی وزیرستان منظور آفریدی کا بوراخیل مدرسہ آپریشن ضرب عضب کے ایک طویل عرصہ کےبعد دوبارہ درس و تدریس کیلئے کھولنے پر شکریہ ادا کیا ،واضح رہے کہ کئی مہینوں سے اتمانزئی مشران نے اپنے مطالبات کے حق میں اختجاج شروع کیا تھا لیکین موجودہ ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی نے چارج سنبھالتے ھی انتظامیہ اور اتمانزئی جرگہ کے مشران کے مابین جاری مذاکرات میں نئے سرے سے جان ڈال کر جلد ھی حالات پر قابو پاکر بالاخر حکومت اور اتمانزئی مشران کا معاہدہ ھو گیا جس کے فوری بعد کئی اھم نکات پر عملدرآمد ھوا اورمعاھدے کے کئی دیگر نکات پر عمل در آمد کیلئے جرگوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری ھے جو کہ آج کا ھونیوالا جرگہ بھی اسی تسلسل کی ایک کڑی ھے۔